ہومتازہ ترینباکو، یریوان چند مہینوں میں امن معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے...

باکو، یریوان چند مہینوں میں امن معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں، آذربائیجانی صدر

باکو، یریوان چند مہینوں میں امن معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں، آذربائیجانی صدر

باکو (صداۓ روس)
آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے ملک میں کینیڈا کے نئے سفیر کیون ہیملٹن کی اسناد قبول کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا چند ماہ کے اندر امن معاہدے کے متن کو حتمی شکل دے سکتے ہیں. علیئیف نے کہا میرے خیال میں ہم امن معاہدے کے متن کو کم از کم اس کے بنیادی اصولوں کو چند مہینوں میں حتمی شکل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبضے کے دوران ثالثوں کا منصوبہ ، بنیادی اصولوں پر ایک معاہدہ کرنا تھا، جسے میڈرڈ اصول کہتے ہیں۔ صدر الہام علییف نے کہا ان کا آغاز کیا جانا تھا اور پھر ایک متن تیار کیا جانا تھا، اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک آپشن ہو سکتا ہے جیسا کہ بنیادی اصولوں پر اتفاق کرنا، ان کو شروع کرنا اور پھر امن معاہدے کے متن پر کام کرنا.

ساتھ ہی آذربائیجانی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ امن معاہدے پر صرف اسی صورت میں دستخط کیے جا سکتے ہیں جب آرمینیا اپنا آئین تبدیل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن معاہدے پر دستخط کرنے کی بنیادی شرط آرمینیا کے آئین کو تبدیل کرنا ہے، کیونکہ اس میں آذربائیجان کے خلاف علاقائی دعوے شامل ہیں، اور جب تک یہ تبدیلی نہیں ہوتی، امن معاہدے پر دستخط نہیں ہوں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل