arazzh-CNnlenfrdehiitkkkypsfaptruestgtrukuruz

ہومتازہ ترینروس نے مزید کینیڈین شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی،...

روس نے مزید کینیڈین شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، وزارت خارجہ

روس نے مزید کینیڈین شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، وزارت خارجہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو نے جوابی اقدام کے طور پر 99 کینیڈین شہریوں پر ملک میں داخلے پر مستقل پابندی عائد کر دی ہے. روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس مخالف پابندیوں کی لہروں کے ایک اور سلسلے کے بعد کینیڈا کی جسٹن ٹروڈو حکومت نے اعلان کیا اور روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کردی. بیان میں کہا گیا کہ کینیڈین حکومت درحقیقت واشنگٹن کے ساتھ پوائنٹ سکور کرنا چاہتی ہے اور کیف کے حامی نازی حکام کو ‘اخلاقی حمایت’ کی پیشکش کرنا چاہتی ہے، اور روسی شہریوں پر مستقل داخلے پر پابندی لگا کر اپنی وفاداری ثابت کرنا چاہتی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت کی گئی کی کہ 99 کینیڈین شہریوں پر، جو اوٹاوا کے روسوفوبک کورس کی فہرست میں شامل ہیں، ہیں کو روس کی جانب سے جوابی اقدام کے طور پر نشانہ بنایا گیا ہے.

وزارت نے زور دیا کہ روس کا کینیڈا کے لوگوں کے ساتھ روایتی طور پر دوستانہ رویہ ہے،اور اس تعلق میں بہت کچھ مشترک ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل