ہومانٹرنیشنلبرطانیہ اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں ہے ، سابق برطانوی فوجی...

برطانیہ اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں ہے ، سابق برطانوی فوجی عہدیدار

برطانیہ اپنے دفاع کے قابل بھی نہیں ہے ، سابق برطانوی فوجی عہدیدار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مسلح افواج کا جائزہ لینے کے ذمہ دار ایک سابق برطانوی اہلکار نے فنانشل ٹائمز کو بتایا ہے کہ برطانیہ کی فوج اس قدر بری حالت میں ہے کہ وہ ملک کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہوسکتی ہے. آکسفورڈ چینجنگ کریکٹر آف وار سنٹر کے ڈائریکٹر روب جانسن کو مئی 2022 میں وزارت دفاع کے دفتر برائے نیٹ اسیسمنٹ اینڈ چیلنج کے سربراہ کے طور پر دو سالہ مدت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ محقق نے ایف ٹی کو بتایا کہ وہ اپنی معلومات کو عوام کو بتانا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکی دفاع کے حوالے سے جو کچھ دریافت کیا اس کو لے کر وہ شدید فکر مند ہیں۔ روب جانسن نے زور دیا کہ ان کی تشخیص خطرے کی گھنٹی یا مایوسی پھیلانے کے بجائے حقیقت پسندانہ ہے۔

پیر کو شائع ہونے والے مضمون کے مطابق برطانوی مسلح افواج اپنے وطن کا صحیح طریقے سے دفاع نہیں کر سکتیں اور ان کے پاس چھوٹے پیمانے پر امن مشن، ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز، جنگی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء اور تخریب کاری کے خلاف سرگرمیاں کرنے کے لیے کم سے کم وسائل اور ناکافی حکمت عملی ہے۔

جانسن نے خبردار کیا کہ کسی بھی بڑے پیمانے پر آپریشن میں ہمارے پاس موجود گولہ بارود تیزی سے ختم ہو جائے گا. انہوں نے کہا کہ ہمارا دفاع بہت کمزور ہے اور ہم کسی بھی پیمانے پر مسلح تصادم لڑنے اور جیتنے کے قابل نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل