ہومتازہ ترینچین اورروس کو غیرملکی مداخلت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے، شی جن...

چین اورروس کو غیرملکی مداخلت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے، شی جن پنگ

چین اورروس کو غیرملکی مداخلت کے خلاف قدم اٹھانا چاہیے، شی جن پنگ

آستانہ (صداۓ روس)
آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کو جامع تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانا اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنا چاہیے۔ چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے ان کے حوالے سے کہا کہ چین اور روس کو جامع اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط کرنا، بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنا اور خطے میں امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیے۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس ہمارا بہترین شراکتدار ہے. ان کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے. چینی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں روس کے ساتھ اپنے اندرونی معملات میں مداخلت کو روکنا ہے جس سے ہماری تعمیر و ترقی کو کوئی خطرہ نہ ہو.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل