ہومتازہ ترینروس آرمینیا کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے ، روسی نائب وزیراعظم

روس آرمینیا کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے ، روسی نائب وزیراعظم

روس آرمینیا کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے ، روسی نائب وزیراعظم

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو یریوان کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمینیا کو اپنا اتحادی سمجھتے ہیں جس کے ساتھ ہمارے بہت اہم اقتصادی تعلقات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمینیا کے ساتھ ہمارا تجارتی ٹرن اوور $7.3 بلین تک پہنچ گیا ہے اور اگر آپ اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو جنوری – اپریل میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے یہ دگنا ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے تجارتی ٹرن اوور کی رفتار بہت اچھی ہے، معیشت بہت اچھی ترقی کر رہی ہے.

اسی دوران روسی وزارت خارجہ کے انفارمیشن اینڈ پریس ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آندرے نستاسین نے کہا کہ مغرب آذربائیجان اور آرمینیا کے روس کے ساتھ تعاون کو توڑنا چاہتا ہے کیونکہ وہ ان ممالک کو نیٹو کے سربراہی اجلاس میں مدعو کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ قفقاز میں اپنی ترکیبیں استعمال کر کے مغرب خطے میں نئی ​​تقسیم کی لکیروں کھینچنا چاہتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل