ہومتازہ ترینروسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچ...

روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچ گئے

روسی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچ گئے

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن آستانہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین اور مبصر ممالک کے رہنماوں سے عالمی اور علاقائی مسائل پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ کریملن کے مطابق روسی صدر کا طیارہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب آستانہ میں اترا۔ خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق صدر پوتن کے پروگرام میں بہت اہم دو طرفہ رابطوں کی ایک رینج شامل ہے، کیونکہ ماسکو اس سربراہی اجلاس کو ان رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کا ایک اچھا موقع سمجھتا ہے جو شرکت کریں گے۔

پروٹوکول کے اہم پروگراموں سے پہلے صدر پوتن کی قازقستان، آذربائیجان اور منگولیا کے رہنماؤں کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور چین کے شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔ روسی رہنما کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے ایس سی او کی بنیاد 2001 میں رکھی گئی تھی اور ابتدائی طور پر اس میں روس، قازقستان، کرغزستان، چین، تاجکستان اور ازبکستان شامل تھے۔ 2017 میں اس تنظیم میں ہندوستان اور پاکستان شامل ہوئے، جبکہ تہران 2023 میں اس کا مکمل رکن بن گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل