ہومپاکستانسیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

سیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

سیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب حکومت نے سیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری دیدی. پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دے دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹی فکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مری سمیت ہر شہر ، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل