ہومانٹرنیشنلیوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے، جرمنی

یوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے، جرمنی

یوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کبھی نہیں کریں گے، جرمنی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولزز نے بنڈسٹاگ کے اراکین سے سوالات لینے کا سلسلہ شروع کیا تو بائیں بازو کے قانون ساز گیسین لوئٹسچ نے روس-یوکرین تنازعہ میں جرمنی کی شمولیت اور جنگ بندی کے امکان کے بارے میں پوچھا، جس کے جواب میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ برلن کو جنگ بندی کے لیے کسی بھی کال کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جس سے کیف شکست تسلیم کرتا ہو۔

سرکاری نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق سکولز نے جواب دیا میری نظر میں، ایک ایسی جنگ بندی جس میں یوکرین کی سر تسلیم خم کرنا شامل ہے اس کی ہمیں بطور جرمنی کبھی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ جرمن چانسلر نے استدلال کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی شرائط یوکرین کے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہیں، انہوں ماسکو کو “مذموم” قرار دیا اور کہا کہ روس تنازع کو ختم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل