ہومانٹرنیشنلبرطانوی انتخابات : سر کیئرسٹامر برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے

برطانوی انتخابات : سر کیئرسٹامر برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے

برطانوی انتخابات : سر کیئرسٹامر برطانیہ کے اگلے وزیراعظم ہوں گے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ میں عام انتخابات کے نتاِئج کے مطابق لیبر پارٹی نے فتح حاصل کر لی ہے، جس کے بعد سر کیئر سٹامر ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ لیبر پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہے۔ وسطی لندن میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اگلے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے کہا کہ ’تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔‘

سر سٹامر کے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ’سچ بولوں تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘ اس سے قبل اپنے حلقے میں جیت کے بعد تقریر کرتے ہوئے کیئر سٹامر کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے لیے کارکردگی دکھانے کا وقت ہے۔‘ دوسری جانب برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے عام انتخابات میں شکست قبول کرلی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’لیبر پارٹی یہ عام انتخابات جیت چکی ہے اور میں نے سر کیئر سٹامر کو فون کر کے انھیں مبارک باد دے دی ہے۔‘ ’میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘. یاد رہے لیبر پارٹی 650 میں سے 410 نشستیں حاصل کر چکی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل