ماسکو خراب موسم : نو پروازیں متبادل ہوائی اڈوں کی طرف روانہ
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے پر جانے والے نو مسافر طیارے موسم کی خرابی کی وجہ سے متبادل ہوائی اڈوں پرگئے۔ ترجمان نے کہا شیرمیٹیوو، ڈوموڈیڈو، ونوکووو اور زوکووسکی ہوائی اڈے رات 08:20 بجے تک معمول کے مطابق کام کرتے رہے ہیں، جبکہ اس کے بعد ماسکو کے شیرمیٹیوو ایئر پورٹ کے لیے آنے والی پروازیں جو کے نو طیارے تھے خراب موسم کی وجہ سے متبادل ہوائی اڈوں پر بھیج دئیےگئے. ان پروازوں کو متبادل ائرپورٹس پر جہاں بھیجا گیا ان میں سٹریگینو (پانچ ہوائی جہاز)، ونوکووو (دو ہوائی جہاز)، ڈوموڈیدوو (ایک ہوائی جہاز)، اور پلکووو (ایک ہوائی جہاز) شامل ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی اور اسٹیٹ ایئر ٹریفک کنٹرول کارپوریشن کے ماہرین نے خراب موسم کے باعث ماسکو شہر اور ماسکو ریجن میں فضائی ٹریفک کی نگرانی سخت کر دی ہے۔