میں اکیلا دنیا چلا رہا ہوں، امریکی صدر کا دعوی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کو چلا رہے ہیں اور اس لیے انہیں دفتر کے لیے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لیے درحقیقت کسی علمی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے یہ ریمارکس اے بی سی نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس وقت کہے، جب 81 سالہ بوڑھے امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کی ذہنی اور جسمانی حالت کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے بارے میں صحافی جارج سٹیفانوپولس نے بار بار پوچھا.
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا امریکی صدر کی مکمل اعصابی اور علمی تشخیص ہوئی ہے، بائیڈن نے ایک بے ربط جواب دیا۔ امریکی صدر نے اپنی صحت کے حوالے سے اٹھنے والے خدشات کے رد عمل میں بتایا کہ میں اپنے روزانہ مکمل اعصابی ٹیسٹ کرواتا ہوں اور میری جسمانی صحت مکمل ٹھیک ہے.