ہومتازہ ترینبھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے

ماسکو(صداۓ روس)
ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں.ان کی پرواز ماسکو کے ونکووو-٢ ہوائی اڈے پر اتری۔ طیارے سے باہر نکلتے ہوئے مودی نے استقبال کرنے والی پارٹی کا روایتی ہندوستانی طریقے نمستے کے ساتھ استقبال کیا۔ ان سے روس کے ایک وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت پہلے نائب وزیر اعظم ڈینس مانتوروف کر رہے تھے۔ اس کے بعد مودی ریڈ کارپٹ کی طرف بڑھے، جہاں ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اور ایک فوجی بینڈ نے روسی اور ہندوستانی ترانے بجائے۔

اس دورے کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے، یہ دورہ 8 سے 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ اس دورے کے دورن دونوں ممالک کے رہنما غیر رسمی بات چیت بھی کریں گے. کریملن کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ کریملن اس دورے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یاد رہے تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ 2019 میں ولادی ووستوک جانے کے لیے روس گئے تھے۔ مودی کا اس سے قبل ماسکو کا دورہ 2015 میں ہوا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل