ہومتازہ ترینبریکس ممالک اپنا مالیاتی نظام متعارف کروائیں گے، روس

بریکس ممالک اپنا مالیاتی نظام متعارف کروائیں گے، روس

بریکس ممالک اپنا مالیاتی نظام متعارف کروائیں گے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
چین میں روس کے سفیر ایگور مورگولوف کے مطابق، بریکس اقتصادی بلاک کے ممالک اس وقت ایک ایسے مالیاتی نظام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں جو تیسرے فریق کے تسلط سے آزاد ہوگا۔ روسی ایلچی نے بیجنگ میں 12ویں عالمی امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا بریکس کے ساتھی ممالک کے ساتھ قومی کرنسیوں میں روس کے لین دین کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے، مورگولوف نے روشنی ڈالی کہ روس چین تجارتی ٹرن اوور 240 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور 92 فیصد ادائیگیاں روبل اور یوآن میں کی جا رہی ہیں۔ روسی سفیر نے کہا ہم ڈالر کی اجرا داری کو چھوڑ رہے ہیں اور ایک حقیقی آزاد مالیاتی نظام کے لیے میکانزم اور آلات تیار کر رہے ہیں.

مورگولوف نے مزید کہا کہ نئی سنگل کرنسی متعارف کروانا ابھی کچھ دور ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ بریکس گروپ – جس میں حال ہی میں توسیع ہوئی ہے اور اب برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ، ایتھوپیا، ایران اور مصر پر مشتمل ہے، اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل