ہومانٹرنیشنلہسپانوی لوگ اپنی شادیوں میں کتنی سلامی، جوڑے کو دیتے ہیں؟

ہسپانوی لوگ اپنی شادیوں میں کتنی سلامی، جوڑے کو دیتے ہیں؟

ہسپانوی لوگ اپنی شادیوں میں کتنی سلامی، جوڑے کو دیتے ہیں؟

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
اگر آپ شادی میں مدعو ہونے پر کوئی خرچ برداشت نہیں کرنا چاہتے تو سب سے زیادہ مناسب بات یہ ہے کہ آپ اپنے حاضری سے شائستگی سے اور دلیل کے ساتھ معذرت کریں۔ لیکن، یقیناً، یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا، خاص طور پر اگر یہ خاندان کا ایک بہت ہی قریبی فرد یا ایک بہت ہی قریبی دوست کی شادی کی دعوت ہو۔
سماجی ماہرین کے مطابق، اس مد میں ہر مہمان جوڑے کی جانب سے 100 سے 150 یورو کی ادائیگی مناسب رقم ہے۔ جسے ہم سلامی بھی کہتے ہیں۔
شادی کی تقریبات میں عام طور پر سپینش دولہا اور دلہن کے لیے تقریباً 20,000 یورو کے اخراجات کی ادائیگی مد نظر ہوتی ہے. جس میں تقریباً 150 لوگوں کہ دعوت طعام بھی شامل ہوتی ہے۔ اخراجات کی رقم اس بات پر بھی منحصر ہوتی ہے کہ دعوت طعام کس جگہ – فارم، ہوٹل، ریستوراں، ہیکینڈاس یا شادی ہال میں دی جا رہی ہے. اور مینیو میں کیا کچھ شامل کیا گیا ہے۔
شادی کرنے والا ان +/- 20 ہزار یورو کے اخراجات کی ادائیگی کو اپنی بچتوں کے ساتھ ساتھ سلامی سے بھی پورا کرتا ہے. جس کی حد 100 سے 200 یورو فی مہمان جوڑا سے بڑھ کر 250 سے 500 یورو فی مہمان رشتہ دار جوڑے تک ہو سکتی ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل