ہومپاکستانکیپٹن اسامہ بن ارشد شہید فوجی عزاز کے ساتھ سپرد خاک، وزیراعظم...

کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید فوجی عزاز کے ساتھ سپرد خاک، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید فوجی عزاز کے ساتھ سپرد خاک، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(صداۓ روس)
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے،نماز جنازہ میں وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور ریٹائر آرمی افسران نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آرکےمطابق 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،شہید محمد اسامہ بن ارشد کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں دفن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں اور شہید کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 24 سالہ کیپٹن آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل