ہومتازہ ترینروس سے چین کو سمندری غذا کی سپلائی بلند ترین سطح پر...

روس سے چین کو سمندری غذا کی سپلائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

روس سے چین کو سمندری غذا کی سپلائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی فیڈرل فشریز ایجنسی نے نمائندہ صداۓ روس کو بتایا کہ روس سے چین کو سمندری غذا کی سپلائی تاریخی سطح تک پہنچ گئی اور اس کا حجم گزشتہ برس 2023 کے آخر تک 1.29 ملین ٹن سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ پچھلے سال روس سے چین میں 1.29 ملین ٹن سمندری غذا درآمد کی گئی تھی، جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے. عوامی جمہوریہ چین کی سرکاری کونسل کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے روسی فیڈریشن کے مشرق بعید اور عوامی جمہوریہ چین کے شمال مشرق کے تعاون اور ترقی کے بین الحکومتی روسی چینی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں زور دے کر کہا کہ روس سے چین کو سمندری غذا کی سپلائی آج بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے.

ریگولیٹر نے واضح کیا کہ گزشتہ برسوں میں چین روسی مچھلی کی مصنوعات کا سب سے بڑا صارف رہا ہے، جو روس کی برآمدات کا تقریباً 50 فیصد ہے۔ ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ چینی کسٹم کے اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں روس سے 1.27 ملین ٹن مچھلی کی مصنوعات برآمد کی گئیں، جو کہ سال بہ سال 36.1 فیصد زیادہ ہے، اور یہ مالیاتی لحاظ سے برآمدات کا مجموعی حجم 2.89 بلین ڈالر ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل