ہومپاکستانآزربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

آزربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

آزربائیجان کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےہیں ۔نورخان ایئربیس پروزیراعظم محمدشہبازشریف نے معززمہمان کاپرتپاک استقبال کیا۔وزیراطلاعات عطاء تارڑاوروزیرداخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔آذربائیجان کے صدروزیراعظم محمدشہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کررہےہیں ۔صدرالہام علیوف کوپاکستان آمدپر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔اس موقع روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معززمہمان کو پھول پیش کئے۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ملک مذہبی اورثقافتی رشتے میں منسلک ہیں ۔علاقائی اورعالمی سطح پر دونوں ملکوں کےخیالات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔پاکستان میں اپنے قیام کےدوران صدرالہام علیوف وزیراعظم محمدشہبازشریف اور صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پربھی دستخط ہوں گے ۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل