ہومانٹرنیشنلیوکرین 15000 مجرموں کو فوج میں شامل کرے گا، فنانشل ٹائمز کا...

یوکرین 15000 مجرموں کو فوج میں شامل کرے گا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

یوکرین 15000 مجرموں کو فوج میں شامل کرے گا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فنانشل ٹائمز نے یوکرین کے وزیر انصاف ڈینس مالیسکا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ یوکرین کی حکومت حال ہی میں دستخط شدہ نئے فوجی بھرتی کے قانون کے تحت تقریباً 15000 سزا یافتہ مجرموں کو ملک کی مسلح افواج میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ بات واضح رہے کہ یوکرین کے فوجی بھرتی کے قوانین کو سخت کرنے والا قانون 18 مئی سے نافذ العمل ہوا۔ روس کے ساتھ دو سال سے زیادہ مسلح تصادم کی وجہ سے ختم ہونے والی یوکرین کی افواج میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ لازمی قرار دیتا ہے کہ تمام یوکرینی باشندے اس قانون کے نفاذ کے 60 دنوں کے اندر فوجی سروس کے دفاتر میں رپورٹ کریں۔

یوکرین کے وزیر انصاف نے اخبار کو بتایا کہ ابتدائی مہم میں یوکرینی فوج کیلئے تقریباً 5,000 مجرم بھرتی ہونے کی امید تھی، اور بہترین حالات میں یہ تعداد تین گنا بڑھ سکتی ہے۔ مالیسکا کے مطابق تقریباً 2,872 قیدیوں کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے، جب کہ درخواست گزاروں کی مجموعی تعداد 5,196 ہے، جن میں سے 368 کو صحت کی وجوہات کی بنا پر فوج میں بھرتی کیلئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے قیدیوں کی پہلی کھیپ پہلے ہی فوجی تربیت سے گزر رہی ہے اور توقع ہے کہ اسے موسم گرما کے آخر تک تعینات کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل