ہنگری کے وزیراعظم کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے یوکرین کے تنازع کو حل کرنے کی سابقہ کوششوں کے ایک حصے کے طور پر جی او پی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ ہنگری کے رہنما جنہوں نے یوکرین میں جاری لڑائی کے بارے میں مغرب کے نقطہ نظر کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، پرامن تصفیہ کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے روس، یوکرین اور چین کا سفر کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے واشنگٹن میں نیٹو کے سالانہ سربراہی اجلاس میں شرکت کی، لیکن امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقات نہیں کی۔
جمعرات کو ایکس پر لکھتے ہوئے اوربان نے کہا کہ انہوں نے فلوریڈا میں ٹرمپ کی ماراے-لاگو رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ہم نے امن قائم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ہنگری کے وزیراعظم نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ کھڑے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ میں امن و امان کی خاطر یوکرین میں جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے.