ہومانٹرنیشنلایران یوکرین میں قیام امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرے گا،...

ایران یوکرین میں قیام امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرے گا، ایرانی صدر

ایران یوکرین میں قیام امن کے لیے اقدامات کی حمایت کرے گا، ایرانی صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی صدر منتخب مسعود پیزشکیان نے تہران ٹائمز کے لیے نئی دنیا کے لیے میرا پیغام کے عنوان سے لکھے گئے ایک مضمون میں کہا کہ ایران کی نئی حکومت یوکرین میں امن کے حصول کے لیے اقدامات کی حمایت کرے گی۔ نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ روس ایران کا ایک قابل قدر سٹریٹجک اتحادی اور پڑوسی ہے اور میری انتظامیہ ہمارے تعاون کو وسعت دینے اور بڑھانے کے لیے پرعزم رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم روس اور یوکرین کے لوگوں کے لیے امن کے لیے کوشاں ہیں، اور میری حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے اقدامات کی فعال حمایت کے لیے تیار رہے گی۔

پیزشکیان نے مزید کہا کہ میں روس کے ساتھ دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو ترجیح دیتا رہوں گا، خاص طور پر بریکس، شنگھائی تعاون تنظیم اور یوریشین اکنامک یونین جیسے فریم ورک کے اندر روس کے ساتھ روابط مضبوط کروں گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل