ماسکو کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی حکام نے بتایا ہے کہ ایک روسی سخوئی سپر جیٹ 100 طیارہ ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس طیارے میں عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ طیارہ جمعہ کی سہ پہر کولومنا ضلع میں گر کر تباہ ہوا، جو کہ روسی دارالحکومت سے تقریباً 80 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، اور محکمہ ہنگامی حالات کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ روسی حکام نے مزید کہا کہ یہ مسافر طیارہ جس میں عام طور پر 87 سے 98 مسافر سوار ہوتے ہیں، روسی گیس اور تیل کی کمپنی گزپروم کا تھا اس طیارے کی مرمت جاری تھی اور اس نے آزمائشی پرواز کے حصے کے طور پر اڑان بھری تھی۔ حکام نے بتایا کہ اس طیارے میں عملے کے تین افراد سوار تھے۔
روس کی وزارت ایمرجنسی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ طیارہ جنگلاتی علاقے میں گرا۔ طیارے میں عملے کے تین ارکان سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ان سب کی موت ہوگئی ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ آبادی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔