ہومانٹرنیشنلیوکرین میں امریکہ کےایف سولہ جنگی طیارے تعینات ہوں گے

یوکرین میں امریکہ کےایف سولہ جنگی طیارے تعینات ہوں گے

یوکرین میں امریکہ کےایف سولہ جنگی طیارے تعینات ہوں گے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیون نے کہا ہے ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین میں تعینات ہوں گے۔ اس امریکی عہدیدار نے اس سلسلے ميں کچھ نہيں بتایا کہ کتنے ایف سولہ جنگی طیارے یوکرین بھیجے جائيں گے اور وہ کس وقت روسی فوجیوں کے خلاف انجام پانے والی کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔انھوں نے کہا کہ میں آپریشنل وجوہات کی بنا پر اس کی تفصیلات نہيں بتا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ طیاروں کی یوکرین منتقلی انجام پا رہی ہے اور یوکرینی پائلٹ اس سال موسم گرما تک ایف سولہ طیاروں سے پرواز بھریں گے۔ اس عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ساز و سامان کی ایف کی مدد کریں گے تاکہ وہ فرنٹ لائن محاذ پر اپنے فوجیوں کا دفاع کر سکے اور اسی طرح وہ یوکرین کی اپنی زمینوں کو واپس لینے کی کوشش میں بھی مدد کریں گے –

دوسری جانب اسپین کے وزیراعظم نے نیٹو کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دوہرا معیار اختیار کئے بغیر غزہ اور یوکرین دونوں کے سلسلے میں مساوی طور پر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرے ۔ اسپین کے وزيراعظم پدرو سانچز نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ واشنگٹن میں نیٹو کے اجلاس کے اختتامی بیان میں ساٹھ بار سے زيادہ بار یوکرین کی جانب اشارہ کیا گیا اور اس کا نام لیا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل