ہومانٹرنیشنلمغرب کو روس اور چین کی یکجہتی و اتحاد پر شدید تشویش...

مغرب کو روس اور چین کی یکجہتی و اتحاد پر شدید تشویش ہے، ترک صدر

مغرب کو روس اور چین کی یکجہتی و اتحاد پر شدید تشویش ہے، ترک صدر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ میں نیٹو سربراہی اجلاس سے واپسی پر کہا کہ مغرب روس اور چین کے درمیان تعلقات کی ترقی اور یوکرین میں مطلوبہ نتائج نہ حاصل ہونے پر سخت تشویش میں مبتلا ہے۔ انادولو ایجنسی نے ان کے حوالے سے کہا کہ ترک صدر نے کہا کہ ہم ایک ایسے ورلڈ آرڈر کا سامنا کر رہے ہیں جہاں مضبوط غلبہ ہے مثال کے طور پر روس چین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس سے مغرب کو شدید تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے مغرب کی جانب سے یوکرین کے لیے مالی اور مادی دونوں طرح کے ہتھیاروں اور گولہ بارود سمیت ہمہ جہت تعاون کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ اس امداد کے باوجود مغربی ممالک ابھی تک وہ مقاصد حاصل نہیں کر سکے جو وہ یوکرین میں حاصل کرنا چاہتے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل