ہومانٹرنیشنلڈونلڈ ٹرمپ گولی چلانے والا کی تھامس میتھیو کورکس کے نام سے...

ڈونلڈ ٹرمپ گولی چلانے والا کی تھامس میتھیو کورکس کے نام سے شناخت

ڈونلڈ ٹرمپ گولی چلانے والا کی تھامس میتھیو کورکس کے نام سے شناخت

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تھامس میتھیو کورکس کی بطور شوٹر شناخت کرلی گئی ہے جس نے سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملہ کیا۔ ایف بی آئی نے بٹلر (پنسلوانیا) میں ایک ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شوٹر کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے کی ہے۔ وفاقی حکام کو اس کی شناخت کی تصدیق کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔ جس کی وجہ 20 سالہ نوجوان کے پاس سے وقوعے کے وقت کوئی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی۔

ایف بی آئی کی جانب سے اس کی شناخت کو عام کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی اس نوجوان کی زندگی کے بارے میں معلومات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ کروکس کا پروفائل اگرچہ عوامی طور پر تیار ہونا شروع ہو گیا ہے، لیکن، اب تک، اسے ٹرمپ پر حملہ کرنے اور ایک شخص کو ہلاک کرنے اور دو کو شدید زخمی کرنے پر اکسانے والی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

تھامس میتھیو کروکس ایک 20 سالہ نوجوان ہے۔ جو پینسلوینیا کے بیتھل پارک میں رہائش پذیر تھا۔ اور جائے وقوعہ سے ایک گھنٹہ دوری پر اس کا تعلیمی ادارہ موجود ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، اس نے 2022 میں بیتھل پارک ہائی اسکول سے گریجویشن کی تھی ۔ کروکس کو ریاضی اور سائنس میں $500 کاقومی ایوارڈ بھی ملا تھا۔
اسے ریپبلکن ووٹر کے طور پر رجسٹر کیا گیا تھا اور آنے والے انتخابات میں پہلی دفعہ صدارتی امیدوار کو ووٹ ڈال سکتا تھا۔

دوسری طرف، کروکس نے ایک ترقی پسند تنظیم ایکٹ بلیو کو $15 کا عطیہ بھی دیا تھا۔ اس کی کسی مخصوص پارٹی یا گروہ کے ساتھ کوئی خصوصی دلچسپی بھی نہیں تھی۔ کروکس نے ٹرمپ پر اے آر-15 قسم کی رائفل سے 100 میٹر کی دوری سے گولی چلائی تھی۔ اور پولیس ایجنٹس کے اسے قابو کرنے تک وہ 8 فائر کر چکا تھا۔
کروکس نے ٹرمپ پر گولی جلسہ گاہ سے قریب ایک عمارت سے چلائی تھی۔ اور آخری اطلاعات کے مطابق، کروکس کو بھی گولی مار کر موقع پر ہی قتل کر دیا گیا تھا۔
ٹرمپ وقوعہ کے بعد نیویارک چلے گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل