ہومانٹرنیشنلقاتلانہ حملے میں امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی

قاتلانہ حملے میں امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی

قاتلانہ حملے میں امریکا کےسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے. ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ کے وقت ریلی کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق امریکی صدر کو ریلی سے خطاب کرتے ہوئے 5 ہی منٹ گزرے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کر دی گئی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ریلی میں پیش آئے واقعے میں زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کے سر اور کان پر خون کے نشانات تھے۔ طبی معائنے کے بعد ٹرمپ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے اسی لمحے احساس ہو گیا تھا کہ کچھ خراب ہوا ہے، میں نے گولیاں چلنے کی آواز بھی سنی تھی اور محسوس کیا تھا کہ گولی نے میرے جسم کو گھاؤ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی خون بہا جس سے مجھے اور احساس ہوا کہ میرے ساتھ یہ ہوا کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بروقت کارروائی پر سیکریٹ سروسز اورقانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے اظہارِ تشکر بھی کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریلی میں شریک اپنے حامی کی گولی لگنے سے موت پر لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور اپنے دوسرے شدید زخمی حامی کے خاندان سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن سمیت سرکردہ سیاستدانوں نے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل