ہومتازہ ترینامریکا میں سیاسی مخالفین کیلئے عدم برداشت بڑھ رہی ہے، روس کا...

امریکا میں سیاسی مخالفین کیلئے عدم برداشت بڑھ رہی ہے، روس کا ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے پر ردعمل

امریکا میں سیاسی مخالفین کیلئے عدم برداشت بڑھ رہی ہے، روس کا ڈونلڈ ٹرمپ پرحملے پر ردعمل

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش کے بعد کہا کہ واشنگٹن اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر امریکی سیاست دانوں کے قتل کی کوششوں کی تاریخ کے بارے میں اپنی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دو ماہ قبل میں نے اس حقیقت کی طرف توجہ دلائی کہ امریکہ سیاسی مخالفین کے خلاف لفظی نفرت کو فروغ دے رہا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ صدور اور صدارتی امیدواروں کے قتل کی کوششوں اور قتل کی امریکی روایت کی مثالیں بھی دیں ہیں۔

یاد رہے ہفتے کے روز پنسلوانیا میں ٹرمپ کی ریلی میں فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں امریکی ریپبلکن کے صدارتی امیدوار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے. حالیہ اطلاعات کے مطابق اب وہ محفوظ ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل