ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی...

وزیراعظم شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے. وزیراعظم نے سابق امریکی صدر کی جلد صحت یابی کی دعاء کی. وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی. اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی عمل میں ہرقسم کا تشدد قابل مذمت ہے. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں.

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ افسوس ناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرشخص کواس واقعہ کی مذمت کرنی چاہئے۔ شکرہے ڈونلڈ ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے، میں جلدان سے بات کروں گا۔امریکی قوم کو متحدہوکر آگے بڑھنا ہے۔ اس کے علاوہ سابق امریکی صدور جارج ڈبلیو بش ،براک اوباما اور عالمی رہنماوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل