یوکرینی سرحد پر کشیدگی ختم ہوگئی, بیلاروسی صدر
مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جنوبی آپریشنل علاقے میں ملٹری سیکورٹی پر ایک اجلاس میں کہا کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی ختم ہوگئی ہے۔ بیلاروسی صدر نے کہا کہ یوکرینیوں نے اپنی مسلح افواج اور اضافی فوجیوں کو واپس بلا لیا، جنہیں انہوں نے ہماری سرحد پر تعینات کیا تھا۔ صدر نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اپنی فوج کو ہماری سرحد سے واپس کھینچ لیا اور اب بیلاروسی یوکرین کے سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارا یوکرینیوں کے ساتھ کوئی تناؤ نہیں ہے، اور مجھے امید ہے کہ ہمارے درمیان اب مزید کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.
بیلاروسی رہنما نے کہا اس لیے دوستو ہماری فوجوں کو بھی سرحد سے واپس بلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج بھی واپس بلانا انہیں ایک اشارہ بھیجے گا کہ ہم لڑنے نہیں جا رہے ہیں اور ہم یہاں فوجی موجودگی میں اضافہ نہیں کریں گے.