ہومتازہ ترینیوروکپ فائنل میں انگلینڈ کو اسپین سے شکست

یوروکپ فائنل میں انگلینڈ کو اسپین سے شکست

یوروکپ فائنل میں انگلینڈ کو اسپین سے شکست

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو شکست دے کر چوتھی بار یہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔یورو کپ 2024 کے فائنل میں 2-1 کی فتح کے ساتھ اسپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے اسپین کر برتری دلائی جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کیا۔

اسپین نے چوتھی بار یوروکپ ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل وہ 1964ء، 2008ء اور 2012ء میں یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ اس کے برعکس اگر انگلینڈ فائنل جیت جاتی تو یہ اس کا پہلا یوروکپ ٹائٹل ہوتا۔ اس سے قبل انگلینڈ 2020ء کے یورو فائنل میں بھی پہنچا تھا جہاں اسے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر اٹلی نے شکست دی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل