ہومتازہ ترینیورپی شہر روسی میزائلوں کے اہم اہداف ہوں گے، ماسکو

یورپی شہر روسی میزائلوں کے اہم اہداف ہوں گے، ماسکو

یورپی شہر روسی میزائلوں کے اہم اہداف ہوں گے، ماسکو

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ماسکو کے پاس واشنگٹن کے اس طرح کے معاندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کافی صلاحیتیں ہیں جیسے کہ اس نے یورپ میں نئے میزائلوں کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے، تاہم مغربی یورپی ممالک صرف امریکہ اور روس کے درمیان تصادم کا شکار ہو رہے ہیں۔ روس کے صدارتی ترجمان نے یہ ریمارکس روسی صحافی پاول زروبین کو دئیے جنہوں نے ہفتے کے روز اپنے سوشل میڈیا پر انٹرویو کے اقتباسات شائع کیے۔ پیسکوف نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان ہمیشہ کشیدہ صورتحال رہی ہے، امریکہ نے مختلف قسم اور مختلف رینج کے میزائل یورپ میں تعینات کئے جس کا مقصد ہمارے ملک کو نشانہ بنانا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ ہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کے دفاعی نظام نے یورپ میں موجود ان تمام شہروں اور مقامات کو نشانے پر لے لیا ہے جہاں سے روس کی سرزمین کو خطرہ ہے.

پیسکوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن روس سے کشیدگی میں اضافہ سے اور میزائلوں کی یورپ میں تعیناتی سے فائدہ اٹھا رہا ہے،جبکہ یورپ میں نیٹو کے اراکین ممالک خود کو صرف اہداف بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک یورپ میں واقع امریکی میزائلوں کی زد میں ہے، ہم پہلے بھی اس سب صورت حال سے گزر چکے ہیں لہٰذا ہمارے پاس ان میزائلوں کو روکنے کیلئے کافی صلاحیت ہے، لیکن ہمارے جوابی وار کے متاثرین ان یورپی ممالک کے دارالحکومت ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل