ہومانٹرنیشنلیوکرین جنگ میں ایف سولہ طیاروں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،...

یوکرین جنگ میں ایف سولہ طیاروں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فرانسینی ماہرین

یوکرین جنگ میں ایف سولہ طیاروں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فرانسینی ماہرین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی ایوی ایشن ماہر سائرل ڈی لیٹرے نے بتایا کہ امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارے شاید ہی یوکرین میں اگلے محاذ کی صورتحال پر اثر انداز ہوں گے، کیونکہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی طرف سے بھیجے جانے والے ان طیاروں کی تعداد کم ہے جبکہ یوکرین کے پائلٹوں کے پاس کوئی جنگی تجربہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی جانب سے ملنے والے ایف سولہ جنگی میدان میں کچھ نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کے بغیر نوجوان یوکرائنی پائلٹ انہیں اڑائیں گے اور اب بات صرف چھ طیاروں کی ہے۔ انہوں نے کہا اگر یوکرین کو پیشہ ورغیرملکی پائلٹوں کے ساتھ بڑی تعداد میں ایف سولہ ملیں تو شائد صورتحال بدل سکتی ہے۔

ڈی لیٹرے نے یاد دلایا کہ امریکہ نے نجی فوجی کمپنیوں کو یوکرین میں کام کرنے کے لیے گرین لائٹ دی تھی تاہم وہ یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کے اڈوں کی حفاظت کے لیے پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم دینے کے ساتھ ساتھ ان طیاروں کی سروس کے للئے آلات سمیت پائلٹ فراہم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، کیوں نہیں؟ ڈی لیٹرے کا خیال ہے کہ ایف سولہ کے پرزوں کو ٹرکوں کے ذریعے یوکرین تک پہنچایا جا سکتا ہے، کیونکہ اگر انہیں فضا سے بھیجا گیا تو روس انہیں فوری طور پر گرائے گا۔

ڈی لیٹرے نے کہا کہ روس نے یوکرین کے بیشتر ہوائی اڈے تباہ کردیے ہیں اور ہائی ویز پر ایف سولہ تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔ اگرچہ ایف سولہ غیر تیار شدہ رن ویز سے آپریشن کے لیے نا مناسب ہے، لیکن اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ ایک مثالی ہائی وے سیکشن ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل