ہومانٹرنیشنلعمان کی مسجد میں مجلس عزا پر فائرنگ، چار پاکستانی شہری جاں...

عمان کی مسجد میں مجلس عزا پر فائرنگ، چار پاکستانی شہری جاں بحق

عمان کی مسجد میں مجلس عزا پر فائرنگ، چار پاکستانی شہری جاں بحق

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
حملہ آوروں نے مسقط میں امام علی مسجد میں اس وقت حملہ کیا، جب وہاں مجلس عزا جاری تھی۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے چار پاکستانی شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 30 زخمیوں میں بھی پاکستانی شہریوں کے شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ علاقائی تنازعات میں باقاعدگی سے ثالث کا کردار ادا کرنے والی سلطنت عمان میں اس طرح کے حملے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔رائل عمان پولیس نے ابتداء میں چار لوگوں کی ہلاکت اور “کئی دیگر” کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جس وقت حملہ کیا اس وقت مسجد میں مجلس عزا جاری تھی، جس میں سات سو سے زائد افراد موجود تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے، جن میں پاکستانی شامل ہیں۔رپورٹوں کے مطابق مجلس عزا میں شریک بیشتر افراد پاکستانی شہری تھے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رائل عمان پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا،صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات اور طریقہ کار اختیار کیے گئے ہیں اور حکام واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے لیے شواہد جمع کر رہے جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل