ہومتازہ ترینروس کی ہندوستان کو ایکسپورٹ 7 عرب ڈالر سے تجاوز کرگئی

روس کی ہندوستان کو ایکسپورٹ 7 عرب ڈالر سے تجاوز کرگئی

روس کی ہندوستان کو ایکسپورٹ 7 عرب ڈالر سے تجاوز کرگئی

ماسکو (صداۓ روس)
سپوتنک نیوز نے بھارتی وزارت تجارت اور صنعت کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا کہ رواں برس مئی میں روس کی بھارت کو برآمدات سات عشاریہ ایک بلین ڈالر تھیں، جو کہ اپریل کے مقابلے میں تقریباً 33 فیصد اور گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے. اسی وقت روس کو ہندوستانی برآمدات اپریل سے %5 اور 2023 کے بعد سے %40 بڑھ کر 425.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق تجارت میں اضافے کے نتیجے میں دوطرفہ تجارت ریکارڈ 7.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ 6.3 بلین ڈالر کا پچھلا ریکارڈ اس سال فروری اور مارچ اور مئی 2023 میں پہنچا تھا۔

رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں روس کی ہندوستان کو برآمدات 11.4 فیصد بڑھ کر 28.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ روس ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا، صرف چین ہندوستان کو برآمدات میں روس سے آگے جس کی ہندوستان میں برآمدات اسی مدت میں 41.1 بلین ڈالر تھیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل