یوکرینی اعلیٰ کمانڈر روس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کیلئے تیار، یوکرینی حکام کا دعویٰ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی پارٹی کے ایک قانون ساز نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے اعلیٰ کمانڈر اولیکسینڈر سرسکی روس کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے سائرسکی کو فروری کے شروع میں یوکرین کا اعلیٰ ترین جنرل مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے ویلری زلوزنی کی جگہ لی تھی. جنرل ویلری زلوزنی نے گزشتہ سال روسی افواج کو پیچھے دھکیلنے کی ناکام کوشش کی کمانڈ کی تھی۔ زیلنسکی کی ‘سرونٹ آف دی پیپلز’ پارٹی سے رکن پارلیمنٹ ماریانا بیزگلایا کے مطابق یہ دونوں جنرل یوکرین کی فتح کو روکنے کے لیے خفیہ طور پر گٹھ جوڑ کر رہے ہیں۔
بیزگلایا جو قومی سلامتی دفاع اورانٹیلی جنس کمیٹی کی نائب سربراہ بھی ہیں نے ہفتے کے روز فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں اعلیٰ سطح کی فوجی سازش کے لیے اپنا مقدمہ پیش کیا۔ انٹیلی جنس کمیٹی کی نائب سربراہ نے دعویٰ کیا کہ سرسکی اور زلوزنی دونوں ایک “جنرل مافیا” سے تعلق رکھتے ہیں جو اپنے مراعات کی پرواہ کرتے ہیں.