ہومتازہ ترینامریکی صدارتی انتخابات میں کسی ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، روس

امریکی صدارتی انتخابات میں کسی ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، روس

امریکی صدارتی انتخابات میں کسی ایک امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو دوسرے ممالک کے انتخابی عمل میں مداخلت نہیں کرتا اور روس کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہے کہ امریکہ میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں کون سا امریکی صدارتی امیدوار جیتے گا. انہوں نے کہا کہ روس کے لئے کسی ایک یا دوسرے امریکی صدارتی امیدوار اور ان کے ساتھیوں کی انتخابی دوڑ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے، لیکن عام طور پر اس موضوع پر بات کرنا اس لیے نامناسب ہے کہ ہماری ان کرداروں پر کوئی ترجیح نہیں ہے اور ہم کبھی دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت نہیں کرتے.

ریابکوف نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں سیاست دانوں کا ایک گروپ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر امریکی انتخابات میں مداخلت کے لیے کوشش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی گروپ میں شامل لوگ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی ترجیحات کے بارے میں مسلسل بات کر رہے ہیں، وہ امریکہ میں اپنے پسندیدہ شخص کو ہی امریکی صدر بنتا دیکھنا چاہیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل