ہومتازہ ترینبیلاروس میں جرمن شہری کو سزائے موت سنا دی گئی

بیلاروس میں جرمن شہری کو سزائے موت سنا دی گئی

بیلاروس میں جرمن شہری کو سزائے موت سنا دی گئی

مینسک (صداۓ روس)
بیلاروس سزائے موت کا اطلاق کرنے والا یورپ کا آخری ملک ہے جو ہر سال فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے کئی لوگوں کو سزائے موت دیتا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے رپورٹ کیا کہ بیلاروس میں مینسک کی علاقائی عدالت نے گزشتہ ماہ ایک جرمن شہری کو موت کی سزا سنائی تھی۔ ریکو کریگر نامی اس جرمن شخص کو مئی میں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ کرائے کے فوجی ہونے، شدت پسند گروپ بنانے اور آتشیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جرمن شہری کو یہ سزا جون کے آخر میں سنائی گئی تھی۔

اس کیس کے بارے میں فل وقت کوئی اور تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ کریگر کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ 2021 سے جرمن ریڈ کراس میں بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کام کر رہا تھا۔ اسے 2014 اور 2017 کے درمیان برلن میں امریکی سفارت خانے میں بطور سیکیورٹی گارڈ کام کرنے کے طور پر بھی درج کیا گیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل