ہومانٹرنیشنلمیں یوکرین جنگ ختم کروا دوں گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو جواب

میں یوکرین جنگ ختم کروا دوں گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو جواب

میں یوکرین جنگ ختم کروا دوں گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو جواب

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو فون کال کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے براہ راست کہا کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس واپس آگئے تو وہ ماسکو اور کیف کے درمیان تنازعات کو ختم کروا دیں گے- امریکہ میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ان کی زیلنسکی کے ساتھ فون پر بہت اچھی بات ہوئی، اس دوران یوکرینی صدر نے انھیں کامیاب ریپبلکن نیشنل کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد دی اور گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی گھناؤنی قاتلانہ کوشش کی مذمت کی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے زیلنسکی پر واضح کردیا ہے کہ میں دنیا بھر میں جاری تنازعات کو فوری حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں کیونکہ دنیا کو امن کی سخت ضرورت ہے، اس لئے اگر میں آئندہ امریکی صدر کے طور پر منتخب ہوا تو میں دنیا میں امن لاؤں گا اور اس جنگ کو ختم کروں گا جس نے بہت سی جانیں ضائع کی ہیں اور بے شمار معصوم خاندانوں کو تباہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل