ہومپاکستانپاکستان اور ترکمانستان کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اور ترکمانستان کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

پاکستان اور ترکمانستان کا دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان اور ترکمانستان نے تجارتی تنوع اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل اور دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان وسیع تر روابط میں سہولت کی فراہمی کی خاطر آزاد ویزا پالیسی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے پاکستان اور ترکمانستان کی اسلام آباد میں دوطرفہ سیاسی مشاورت کے تیسرے دور میں ہوا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے پاکستان جبکہ وزیر خارجہ راشد میردووف نے ترکمانستان کے وفد کی قیادت کی۔بعد ازاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسحق ڈار نے ترکمانستان کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہیں دونوں ممالک کی کاروباری برادری کیلئے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ دونوں فریقین نے تاپی گیس پائپ لائن اور بجلی ترسیل لائن منصوبوں پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میردووف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ہماری خارجہ پالیسی میں ترجیح حاصل ہے۔ انہوں نے تاپی توانائی فراہمی لائنوں اور فائبر آپٹک کمیونیکشن جیسے معاہدوں پر عملدرآمد کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل