ہومتازہ ترینامریکہ کے سرکاری میڈیا کی ایڈیٹر کو روس میں چھ سال قید...

امریکہ کے سرکاری میڈیا کی ایڈیٹر کو روس میں چھ سال قید کی سزا

امریکہ کے سرکاری میڈیا کی ایڈیٹر کو روس میں چھ سال قید کی سزا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی ایک عدالت نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی ایڈیٹر السو کرماشیوا کو روسی فوج کے بارے میں “غلط معلومات” پھیلانے کے جرم میں ساڑھے چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ کرماشیوا جس نے امریکی سرکاری امداد سے چلنے والے میڈیا آؤٹ لیٹ کی تاتاری زبان کی سروس کے لیے کام کیا، نے مقدمے کی سماعت کے دوران اپنے پر لگے تمام الزامات سے انکار کیا۔ یہ امریکی صحافی پراگ میں رہ رہی تھیں جہاں ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کا صدر دفتر ہے، اور کبھی کبھار رشتے داروں سے ملنے کے لیے روس جاتی تھیں. ایڈیٹر کو پہلی بار جون 2023 میں کازان میں حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر ان کی دوہری روسی اور امریکی شہریت کے بارے میں حکام کو مطلع کرنے میں ناکامی کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس جرم پر انھیں 10,000 روبل جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کرماشیوا کو گزشتہ برس اکتوبر میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور ان پر “غیر ملکی ایجنٹ” کا الزام لگایا گیا تھا۔ دسمبر میں کرماشیوا پر روسی ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 207 کے تحت بھی الزام عائد کیا گیا جس کے تحت انھیں روسی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات کی عوامی تشہیر پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل