ٹرمپ قاتلانہ حملہ: امریکی خفیہ سروس کی ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کو روکنے میں ناکامی کے بعد کمبرلی چیٹل نے امریکی خفیہ سروس کی ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یاد رہے رواں ماہ کی 13 تاریخ کو بٹلر پنسلوانیا میں ایک ریلی کے دوران ایک شوٹر نے ٹرمپ پر گولی چلی دی، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کان زخمی ہوگیا جبکہ حاضرین میں سے ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے، اس سے پہلے کہ مزید نقصان ہوتا سیکرٹ سروس کے سنائپرز اسے بے اثر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اس واقعہ کے بعد امریکی خفیہ سروس کی ڈائریکٹرکمبرلی چیٹل نے منگل کی صبح اپنا استعفیٰ پیش کیا. کانگریس کی ایک سخت سماعت کے دوران ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں نے ان پر حملے کو روکنے اور ریلی میں سیکیورٹی کی ناکامیوں کی ذمہ داری لینے سے انکار کرنے کا الزام لگایا۔