ہومانٹرنیشنلچین کی مسافر کاروں کی برآمدات میں مسلسل 6 ماہ سے اضافہ

چین کی مسافر کاروں کی برآمدات میں مسلسل 6 ماہ سے اضافہ

چین کی مسافر کاروں کی برآمدات میں مسلسل 6 ماہ سے اضافہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی مسافر کاروں کی برآمدات میں مسلسل 6 ماہ سے اضافہ ہو گیا ہے. رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی مسافرکاروں کی برآمدات میں اضافے کا عمدہ رجحان جاری ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل چھ ماہ تک مسافرکاروں کی برآمدات میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے جس میں مئی اور جون میں مسلسل دو ماہ 5 ہزار سے زائد گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں چین سے کل 27551 بڑی، درمیانی اور ہلکی مسافر کار برآمد ہوئیں، جو سال بہ سال 39.36 فیصد اضافہ ہے اور جون میں ایک ہی مہینے میں مسافر کاروں کی برآمدات میں سال بہ سال 30.19 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال کی پہلی ششماہی میں شنگھائی پورٹ نے دس یا اس سے زائد نشستوں والی 9 ہزار 949 مسافر گاڑیاں برآمد کیں، جو سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان کی مالیت 5.69 ارب یوآن رہی، جو سال بہ سال 18.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ان گاڑیوں کی اکثریت مشرق وسطی، یورپی یونین اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک اور علاقوں کو برآمد کی گئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل