ہومپاکستانحکومت پاکستان کا 126 ممالک سے ویزا فیس نہ لینے کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا 126 ممالک سے ویزا فیس نہ لینے کا فیصلہ

حکومت پاکستان کا 126 ممالک سے ویزا فیس نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کےلیے ویزا رجیم میں تبدیلی- 126 ملک اب ویزا فیس سے مستثنی ہونگے. شہباز شریف نے کہا ملک میں کاروبار کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کےلیے ویزا رجیم میں تبدیلی کی جا رہی آہی جس کے مطابق 126 ملک اب ویزا فیس سے مستثنی ہونگے. ان کا کہنا تھا کہ باہرسے آنیوالوں کیلئے 24گھنٹوں کے اندرویزے کی سہولت فراہم کی جائی گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں پر حملے افسوسناک ہیں, اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا میزبان ملک کی ذ مہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں ڈھائے جانیوالے مظالم کی مثال کہیں نہیں ملتی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بتایا کہ آستانہ میں ایس سی اوکانفرنس میں اسرائیلی جارحیت کے معاملے کو بھرپوراندازمیں اٹھایا اور اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل