ہومانٹرنیشنلیوکرین چاہتا ہے اب روس سے بات چیت کی جائے، چین

یوکرین چاہتا ہے اب روس سے بات چیت کی جائے، چین

یوکرین چاہتا ہے اب روس سے بات چیت کی جائے، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کے وزیرخارجہ دیمتری کولیبا نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے کہا ہے کہ کیف ماسکو کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ بدھ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے فروری 2022 میں یوکرین کے تنازع کے آغاز کے بعد پہلی بار کولیبا کے دورہ چین کے ایجنڈے کی ایک جھلک پیش کی جس میں بتایا کہ یوکرین اب روس کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے. ماؤ کے مطابق ماسکو اور کیف کے درمیان جاری لڑائی اس دورے کے ایجنڈے میں تھی، کولیبا نے واضح کیا کہ یوکرین روس کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا مذاکرات یقیناً معقول اور ٹھوس ہونے چاہئیں، جس کا مقصد ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا حصول ہے. چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ نے خبردار کیا تھا کہ یوکرین میں جاری تنازعات بڑھنے اور پھیلنے کا خطرہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ چین کا خیال ہے کہ تمام تنازعات کے حل کیلئے تمام فریقین کو بالآخر مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل