چینی آٹو کمپنی پاکستان میں بیٹری باکس متعارف کرائے گی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی آٹو کمپنی دیوان انٹرنیشنل کیساتھ ملکر پاکستان میں بیٹری باکس متعارف کرائے گی. چین کی آٹو کمپنی اور دنیا کی دوسری بیٹری بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی اور پاکستان کے سب سے بڑے سولر کمپوننٹ ڈسٹری بیوٹر دیوان انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان اسٹریٹجک ڈسٹری بیوشن پارٹنرشپ کے اعلان کے بعد پاکستان بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک نئے دور میں داخل ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ بیٹری ایل وی فلیکس لائٹ ایک خود ساختہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری ٹیکنالوجی ہے جسے دنیا بھر میں لاکھوں برقی گاڑیوں نے محفوظ ثابت کیا ہے۔نئی شراکت داری ملک کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ایک سنگ میل کی علامت ہے ، کیونکہ دیوان انٹرنیشنل نے عالمی شہرت یافتہ شراکت داروں کے اپنے پورٹ فولیو کو وسعت دی ہے ، جس میں ہواوے سولر انورٹر ، جنکو سولر شامل ہیں.