ہومانٹرنیشنلجرمن فوج یوکرین کبھی نہیں جائے گی، جرمن چانسلر کی یقین دہانی

جرمن فوج یوکرین کبھی نہیں جائے گی، جرمن چانسلر کی یقین دہانی

جرمن فوج یوکرین کبھی نہیں جائے گی، جرمن چانسلر کی یقین دہانی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمن چانسلر اولاف شولز نے دعویٰ کیا کہ وہ جرمن فوجیوں کو یوکرین نہیں بھیجیں گے اور جرمن طیارے روسی طیاروں اور میزائلوں کو نہیں گرائیں گے۔ جرمن رہنما نے کہا کہ ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے جس سے روس اور نیٹو کے درمیان جنگ چھڑ جائے، یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بیانات میں بالکل واضح رہتا ہوں. شولز نے ساربرکن میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا میں یوکرین میں فوج نہیں بھیج رہا اور نہ ہی میں روسی طیاروں اور میزائلوں کو گرانے کے لیے جرمن پائلٹوں اور جرمن طیاروں کا استعمال کروں گا۔ چانسلر نے زور دیا ہم اپنے ہتھیاروں کو روس کے وسیع علاقے میں داخل نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ اس سے تنازعہ بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ ہے.

دریں اثنا انہوں نے نشاندہی کی کہ جرمنی امریکہ کے بعد یوکرین کی حمایت کرنے والا دوسرا سب سے مضبوط وکیل ملک ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل