ہومتازہ ترینصدر پوتن نے کریملن میں شامی صدر سے ملاقات کی

صدر پوتن نے کریملن میں شامی صدر سے ملاقات کی

صدر پوتن نے کریملن میں شامی صدر سے ملاقات کی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں اپنے شامی ہم منصب بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔ صدر پوتن نے کہا میں آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ روسی صدر نے اپنی شامی ہم منصب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرنے کا موقع ہے۔ روسی رہنما نے مزید کہا کہ آپ سے ملاقات ایک طویل عرصے کے بعد ہورہی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے 15 مارچ 2023 کو کریملن میں ملاقات کی تھی، ان کی بات چیت تین گھنٹے تک جاری رہی۔ روسی صدر اور اسد نے 23 مارچ 2024 کو فون پر بات چیت کی تھی، جب اسد نے کروکس سٹی ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی بھرپور مذمت کی، دوران گفتگو شامی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ شام مشکل کی اس گھڑی میں روسی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

بشار اسد نے کہا کہ روس ہمارا ایک اہم شراکتدار ہے جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل