ہومتازہ ترینروس کے چیلیابنسک ریجن میں ڈیم ٹوٹ گیا، سینکڑوں لوگ نقل مکانی...

روس کے چیلیابنسک ریجن میں ڈیم ٹوٹ گیا، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

روس کے چیلیابنسک ریجن میں ڈیم ٹوٹ گیا، سینکڑوں لوگ نقل مکانی پر مجبور

ماسکو (صداۓ روس)
روسی حکام نے بتایا کہ چیلیابنسک کے یورال پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے باعث ایک آبی ذخیرے کا ڈیم ٹوٹ گیا، جس سے قریبی دیہات کے رہائشی اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوئے۔ کیالمسکوے آبی ذخائر پر ایک ڈیم جس کی پیمائش تقریباً 500 میٹر ہے، بڑھتے ہوئے پانی کو روکنے میں ناکام رہا اور ٹوٹ گیا، جس سے چیلیابنسک علاقے کے کاراباش ضلع کے چار دیہاتوں کی طرف سیلابی ریلا بہہ گیا۔ پانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا خطرہ ہے. سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پانی کے ایک طاقتور بھاؤ سے ڈیم ٹوٹ گیا۔ ایک اور ویڈیو جسے کسی ایسے شخص نے فلمایا جو ایک عمارت کی چھت پر حفاظت کی تلاش میں تھا، میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیزی سے بہنے والا پانی گھروں، کاروں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق چار گاؤں براہ راست سیلاب کے راستے میں آ رہے ہیں جن میں کیالیم، مخامیتوو، بیداشیوو اور کاراسیوو گاؤں شامل ہیں۔ آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کے حوالے سے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ ان علاقوں میں تقریباً 200 لوگ رہتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل