ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات

روسی وزیر خارجہ کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی ہے۔ اس سے پہلے دن میں اعلیٰ روسی سفارت کار نے اپنے ملائیشیا کے ہم منصب محمد حسن کے ساتھ ملاقات کی۔ ہفتے کے روز لاوروف لاؤس سے کوالالمپور پہنچے، جہاں انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ چین اور ترکیہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے روس-آسیان فارمیٹ میں وزارتی میٹنگوں کے ساتھ ساتھ ایسٹ ایشیا سمٹ (ای اے ایس) اور آسیان ریجنل سیکیورٹی فورم (اے آر ایف) میں بھی شرکت کی۔

دوسری جانب فیس بک پر ایک پوسٹ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ان کی روسی وزیر خارجہ سے یہ ملاقات بنیادی طور پر بریکس اتحاد میں رکنیت کے لیے ملائیشیا کی حالیہ درخواست پر مرکوز تھی، جس کی صدارت اس وقت روس کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا یہ ممکنہ رکنیت دونوں ممالک کے لیے کافی اہم رکھتی ہے اور مضبوط بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل