ہومتازہ ترینروس میں 800 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین پٹری...

روس میں 800 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی

روس میں 800 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی

ماسکو (صداۓ روس)
روسی حکام کے بیانات اور جائے وقوعہ سے ملنے والی ویڈیوز کے مطابق، روس کے جنوبی وولگوگراڈ علاقے میں ایک مسافر ٹرین ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اترگئی۔ واضح رہے 20 گاڑیوں کا انجن روس کے جمہوریہ تاتارستان کے شہر کازان سے سوچی کے ایڈلر اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا جب یہ واقعہ پیش آیا۔ وولگوگراڈ ریجن کے گورنر آندرے بوچاروف نے ایک بیان میں کہا کہ نو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین میں تقریباً 813 مسافر سوار تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 12 بچوں سمیت کل 30 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس حادثے کے بعد ایک سو سے زیادہ مسافروں کو چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس حادثے کے بعد فلحال کسی مسافر کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹرین سے ٹکرانے والے ٹرک کا ڈرائیور بچ گیا لیکن اس کے سر اور ٹانگوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

روسی ریلوے نے دعویٰ کیا کہ کماز ٹرک کے ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی “سخت خلاف ورزی” کی اور انتباہی سگنل کے باوجود قریب آنے والی ٹرین کے سامنے ریلوے کراسنگ پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوگیا۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹرین 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی لیکن تصادم سے نہیں بچ سکا۔ روسی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل