ہومتازہ ترینروسی صدر نے جرمنی میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کردیا

روسی صدر نے جرمنی میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کردیا

روسی صدر نے جرمنی میں امریکی میزائلوں کی تعیناتی پرخبردار کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں بحریہ کے دن کی پریڈ میں شرکا سے خطاب میں کہا ہے کہ اگر امریکہ جرمنی میں میزائل تعینات کرتا ہے تو روس خود کو درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی پر پابندی سے آزاد سمجھے گا۔ واضح رہے اس ماہ کے شروع میں امریکہ اور جرمنی نے یورپ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست میزائل نظام کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ رواں ماہ 10 جولائی کو امریکی-جرمن مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق امریکہ 2026 میں جرمنی میں اپنی ملٹی ڈومین ٹاسک فورس کی طویل فاصلے تک فائر کرنے کی صلاحیتوں کی قسط وار تعیناتی شروع کرے گا۔

صدر پوتن نے اس اعلان کو قابل ذکر قرار دیا کیونکہ امریکی میزائلوں کی جرمنی میں تعیناتی سے اہم روسی ریاستی اور فوجی تنصیبات، انتظامی اور صنعتی مراکز کے ساتھ ساتھ دفاعی ڈھانچے کو ہتھیاروں کو خطرہ گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی سرزمین پر اہداف تک پہنچنے کے لیے ایسے میزائلوں کی پرواز کا وقت تقریباً دس منٹ ہوگا اور یہ جوہری وار ہیڈز سے بھی لیس ہوسکتے ہیں۔

روسی صدر پوتن نے کہا کہ یہ صورت حال سرد جنگ کے واقعات کی یاد دلا رہی ہے جو یورپ میں امریکی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی تعیناتی سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ روس نے ماضی میں سرد جنگ کو طویل عرصے سے چھوڑ دیا ہے، لیکن امریکہ نے اس کو فراموش نہیں کیا۔ روسی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے میزائل کی تنصیب کے منصوبے پر عمل کیا تو روس اس کے مطابق جواب دے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل